بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کراچی پریس کلب پر احتجاجی ریلی اور دھرنا، لاپتہ افراد کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ
کراچی (انتخاب نیوز) بلوچ افراد کو لاپتہ کرنے کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہر بی وائے سی کابھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ، ریلی اور دھرنا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی جانب سے بلوچستان و دیگر علاقوں میں بلوچ لاپتہ افراد کی جبری گمشدگیوں اور دیگر مسائل پر احتجاجی کیمپ کے دوسرے روز ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ احتجاجی ریلی اور دھرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ نوجوانوں اور طالبعلم کی جبری گمشدگیوں میں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہے۔ مقررین نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ بلوچ نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کروایا جائے اور لواحقین کو اذیت اور پریشانی سے نجات دلائی جائے۔
Load/Hide Comments


