ملائیشیا میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک

کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گرکر تباہ ہونے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق طیارہ ریاست سلنگور کی شاہراہ پر گر کر تباہ ہوا، حادثے میں طیارے کے 8 اور سڑک سے گزرنے والا ایک کار سوار اور ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوا۔ طیارے میں عملے کے دو افراد اور ریاستی رکن اسمبلی سمیت 6 مسافر سوار تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فضائی حادثات کے تحقیقاتی بیورو نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں