وڈھ ، فریقین کی فائرنگ اورگولہ باری، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
وڈھ(نمائندہ انتخاب)وڈھ میں فریقین کی فائرنگ اور گولہ باری سے مزید ایک شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہو گئی، زرائع کے مطابق فریقین کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال جاری ہے ۔فائرنگ کی زد میں مزید ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی ،جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب مختلف علاقے فائرنگ سے گونج اٹھے۔ فائرنگ کے باعث امان اللہ شیخ مینگل زخمی ہوئے جن کو علاج کے لئے کراچی لیجایا جا ریا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے جبکے فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی جس کا علاج جاری ہے۔
Load/Hide Comments


