پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10جاری کرنے کی درخواست میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10جاری کرنے کے معاملے پر براڈ شیٹ کمپنی کی والیم 10جاری کرنے کی درخواست میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 22اگست کو سماعت کرے گا۔اس حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر عدالت عظمیٰ نے ایک بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے پاناما کیس کے حوالے سے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کی پیش کردہ رپورٹ کی جلد 10کی نقول حاصل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران نیب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں