کراچی ،رینجرزاورایس آئی یو کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں رینجرزاورایس آئی یو کی گڈاپ ٹاون میں کارروائی میں کالعدم تنظیم داعش کے 2 مطلوب مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد فرمان اورداؤد سے دستی سے بم اوراسلحہ برآمد کیا گیا ۔ ملزم فرمان اللہ کالعدم تنظیم داعش کا انتہائی سرگرم رکن ہے۔ ملزم باجوڑ اورکراچی میں تخریبی کارروائیوں میں مطلوب تھا۔ مشتبہ افراد کا سرغنہ سکندر2020میں کراچی سے گرفتارہواتھا۔ ملزم کے ساتھی باجوڑمیں سکیورٹی فورسزکیخلاف مقابلوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ملزم کیخلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں