نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات
کوئٹہ (این این آئی) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ہفتہ کو نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے نگران وزیراعلیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


