بلوچستان کی نگراں کابینہ کیلئے ممکنہ طور پر 12 نام سامنے آگئے

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کی نگران کابینہ کیلئے ممکنہ طورپر 12نام سامنے آگئے ۔بلوچستان کی 11صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ قائم کیاگیا جس میں میر علی مردان ڈومکی کو نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیاگیا گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا اور منصب سنبھا ل لیا ،نگران حکومت کے قیام کیلئے دوسرے مرحلے میں کابینہ ارکان کا مرحلہ ہے جس میں ممکنہ طورپر نگران کابینہ کا حصہ بننے والے افراد کے نام سامنے آگئے ہیں جن میں پرنس احمد علی ،را مین محمد حسنی ،ساجد دشتی،شیر یار درانی،امجد رشید،سردار فرید دمڑ،مولوی محب اللہ،جان اچکزئی،عبید گورگیج،آغا عمر بنگلزئی،شانیہ خان ،عطا الحق کاکڑشامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں