اوتھل میں گاڑی کی ٹکر سے بچی جاں بحق، 2افراد زخمی

اوتھل (این این آئی) اوتھل میں گاڑی کی ٹکر سے ایک بچی جاں بحق 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مرک 1122 ریسکیو ذرائع کے مطابق اوتھل سے 40 کلومیٹر دور ٹیارو کے مقام پر گاڑی اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں 10 سالہ بچی رابیعہ موقع پر جاں بحق جبکہ فاروق سمیت دوافراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے کراچی منتقل کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں