نوجوان نسل گھسے پٹے افیئرز نہیں کامیاب لوگوں کی کہانیاں دیکھنا چاہتی ہے، ثروت گیلانی
کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے ک ہنوجوان نسل گھسے پٹے افیئرز نہیں کامیاب لوگوں کی کہانیاں دیکھنا چاہتی ہے۔ ایک انٹرویو میں ثروت گیلانی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سالوں سے پاکستانی انڈسٹری میں کام کیا ہے لیکن جب سے انہوں نے عورتوں اور بچوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق پر بات کرنا شروع کی ہے وہ ٹی وی ڈراموں میں ڈراموں میں پٹنے والی لڑکی کا کردار ادا نہیں کرسکتیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک پلیٹ فارم پر میں کہہ رہی ہوں کہ عورت پر ہاتھ نہ اٹھائیں اور شام کو عورت پر ہاتھ اٹھانے والے کردار کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔ثروت گیلانی نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی 26 اقساط میں کیا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ لڑکی سے شادی کون کریگا، لڑکی پر تشدد ہونا، دیور کے ساتھ افیئر کرنا، لڑکے کے ساتھ بھاگ جانا، یہ کہانیاں نئی نوجوان نسل نہیں دیکھنا چاہتی، آج کل کے نوجوان کامیاب لوگوں کی کہانیاں دیکھنا چاہتی ہے۔