دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو، شیریں مزاری

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو،ایمان مزاری انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اور جب لے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ بے ہوش ہونے کے باجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا، ایمان مزاری انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری کے دادا کی شاعری کی کتاب بھی نہیں دی گئی، ہم کہیں نہیں جارہے وہ پیشیوں پر آئے گی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے اور ایمان مزاری کو رہا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں