شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔یہ بات انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگران وفاقی حکومت شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن اور صوبوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، آئین کے تحت یہ مشترکہ ذمہ داری پوری کریں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مرتضی سولنگی کو نگران وفاقی وزیر بننے پر مبارک دی۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ وہ جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں