قلعہ سیف اللہ، دو خواتین حجام کے گھر سے پانچ لاکھ روپے اور زیورات لے اڑیں
قلعہ سیف اللہ (یو این اے) گزشتہ روز شہر کے وسط میں واقع حجام کے گھر سے دو خواتین چور پانچ لاکھ روپے اور زیورات لے آڑے شہر میں پچھلے کئی دنوں سے ڈکیتی کا سلسلہ جاری ہے چوری کی مختلف واقعات رونما ہوچکی ہیں بدقسمتی سے پولیس اب تک واقعات میں ملوث عناصر گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں شہریوں نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی پولیس کا فوری طور پر تبادلہ کیا جائے پولیس شہر میں بدامنی کی جاری لہر کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں شہر کو چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
Load/Hide Comments


