بااثر شخصیات کا مسلح گارڈز کیساتھ ٹراما سینٹر کوئٹہ کے عملے پر تشدد اور توڑ پھوڑ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مشیر مائنز و منرلز عمیر محمد حسنی اور سابق منسٹر امان اللہ نوتیزئی کی ٹراما سینٹر میں مسلح افراد کے ساتھ لڑائی جھگڑا اور توڑ پھوڑ، عملے سے بدتمیزی۔ ٹراما سینٹر کوئٹہ کے وزٹ کے لیے آنے والے مشیر مائنز و منرلز عمیر محمد حسنی اور سابق منسٹر امان اللہ نوتیزئی کا مسلح افراد کے ساتھ ٹراما سینٹر میں توڑ پھوڑ اور اسٹاف پر تشدد۔ ٹراما سینٹر میں داخل سیریس مریضوں کی زندگی داﺅ پر لگا دی۔ لڑائی جھگڑے اور تشدد کرنے والے شخص کی ایم ڈی ٹراما سینٹر سے بھی بدتمیزی۔ مشیر مائنز و منرلز عمیر محمد حسنی کے اس رویے کیخلاف ٹراما سینٹر کا عملہ سراپا احتجاج۔ اس حوالے سے ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ کی جانب سے کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم ٹراماسینٹر میں مریضوں کی ہمہ گیر طبی امداد کے لیے 24 گھنٹے فعال ہے اور ڈاکٹرز سمیت تمام طبی اسٹاف مختلف شفٹوں میں طبی خدمات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہیں۔ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز و طبی عملے کی انتھک محنت سے مریضوں کی غیر معمولی تعداد شفایاب ہورہی ہے۔ ٹراما سینٹر کوئٹہ میں سیکورٹی کے مسائل ہیں جس کے لیے ٹراما سینٹر کوئٹہ کی انتظامیہ نے کئی مرتبہ حکام بالا کو آگاہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں