نگراں وزیراعظم سے غفور حیدری کی قیادت میں جمعیت علماءاسلام کے وفد کی ملاقات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کی زیر قیادت جمعیت علماءاسلام کے وفد کی ملاقات۔ وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد کے بٹگرام سے تعلق رکھنے والے رہنماو¿ں نے چئیرلفٹ واقعہ میں متعلقہ حکام کی مو¿ثر اور بروقت کارروائی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کی طرف سے ملک بھر میں تمام چئیر لفٹس کی کڑی جانچ پڑتال اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت۔
Load/Hide Comments


