وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

خضدار (آن لائن) وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔ تفصیلات کے مطابق وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہراہ پر منظور پمپ کے مقام پر موٹر سائیکل سوار شاہو ولد محمد بخش بلوچ کے پاﺅں میں گولی لگ گئی جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر وڈھ اسپتال میں طبی امداد دی گئی،زخمی شخص کا تعلق سندھ سے بتایا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں