خضدار، سی ٹی ڈی ایس ایچ او کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ
خضدار، جھالاوان کمپلیکس ایریا میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ۔ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے جھالاوان کمپلیکس ایریا میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی مراد جاموٹ کی گاڑی پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے ایس ایچ او مراد جاموٹ محفوظ رہے۔
Load/Hide Comments


