سردار اختر مینگل کی حافظ حسین احمد سے ملاقات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر مینگل کی جامعہ مطلعِ علوم بروری روڈ کوئٹہ آمد، جمعت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سابقہ ایم این اے و سینیٹر سینئر سیاست دان خافظ حسین احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز چیئرمین عبدالوحد بلوچ، حاجی باسط لہڑی، سید شبیر شاہ دوپاسی، ملک عادل شہوانی، حاجی وحید لہڑی، خاور شہوانی، شکیل مینگل، شفیع مینگل فرزند خافظ مینر احمد، حافظ زبیر احمد بھی موجودہ تھے۔ قائد بلوچستان اور خافظ صاحب نے ملکی سیاسی معاشی آئینی معاملات اور نگران سیٹ اپ کے اقدامات سمیت ملک کے آنے والے الیکشن پر تفصیلی بات چیت کی۔
Load/Hide Comments


