قوم پر مسلط نمونے نہ منشی ہیں نہ حاکم،حافظ حمداللہ

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ قوم پر مسلط نمونے نہ منشی ہے نہ حاکم، ملکی تاریخ میں ان جیسے نااہل بے بس اور بے اختیار حکمران نہیں گزرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا کہ حکمرانوں کو اقتدار عوام دیتے تو انہیں عوام کی فکر رہتی جن کی نظر کرم سے انہیں اقتدار ملا یہ انہی کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں آئندہ الیکشن اگرمداخلت کے بغیر ہوئے تو سرکاری پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں پورے ملک میں ضبط ہونگی انہوں نے کہا کہ تقریر کے ہیرو اورکارکردگی کے زیر و شوپیس وزیر اعظم اب بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عوام ان کی اصلیت جان چکی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت فیصلوں میں خودمختار نہیں جنہوں نے اقتدار دیا انہیں کے گن پر ناچنا ان کی مجبوری ہیں انہوں نے کہا ہے کہ قوم پر مسلط نمونے نہ منشی ہے نہ حاکم، ملکی تاریخ میں ان جیسے نااہل بے بس اور بے اختیار حکمران نہیں گزرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں