بلو چستان میں کاروائیاں، 45 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ(این این آئی) کسٹمز حکام نے بلو چستان میں مختلف کاروائیوں کے دوران 45کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز حکام کے موبائل سکواڈز نے دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ہمراہ زیارت کراس ، لکپاس، نوشکی اور دیگر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر چینی ، ٹائرز، اسپیئر پارٹس ، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، کپڑا، سیگریٹس، سلفونک اسیڈ، ڈرائی فروٹ ، کارپٹ، جنریٹرز بمعہ درجنوں ٹرک، کنٹینر اور دیگر گاڑیاں بر آمد کر کے قبضے میں لے لیں۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ غیر ملکی سامان کی قیمت مالیت 45 کروڑ روپے بنتی ہے۔مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں