ڈیرہ اللہ یار، بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )ڈیرہ اللہ یار میں موبائل ٹاور کے جنریٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق ایری گیشن کالونی میں 18 سالہ نوجوان شاہنواز بگٹی موبائل ٹاور کے جنریٹر کو اسٹارٹ کر رہا تھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث جنریٹر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے جاں بحق نوجوان کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی، جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


