لورالائی میں مال بردار ٹرالرز کو نذر آتش کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے، اے این پی
چمن (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر قدرمن مشر اصغرخان اچکزئی نے چمن چیمبر آف کامرس کے مال بردار ٹرالر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا مزمت کرتے ہوئے اس کا پوری نوٹس لیا گیا اور اس حوالے سے قدرمن مشر اصغرخان اچکزئی کا ہوم سیکرٹری صالح ناصر کے ساتھ باقاعدہ ملاقات ہوا اور ہوم سیکرٹری صالح ناصر نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی لورالائی سبحان کو ان نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا گیا اور ملزمان کو کیفر کیردار تک پہنچانے کا کہا گیا ہوم سیکرٹری صالح ناصر نے قدرمن مشر اصغرخان اچکزئی کو یقین دلایا کہ صوبے اور خاص کر پاک افغان تجارت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور اپنے ہمسایہ برادر ملک افغانستان کے ساتھ تجارتی روابط ہمیشہ بحال رکھیں گے اسی کے ساتھ قدرمن مشر اصغرخان اچکزئی حاجی عبدالعلی اور حاجی محمد صدیق کے ساتھ رابطے میں رہے اور ان کا ڈی سی لورالائی سبحان کے ساتھ ملاقات کروایا گیا اور ڈی سی لورلای سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کاروای کا کہا گیا قدرمن مشر اصغرخان اچکزئی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی پاک افغان تجارت کو سبوتاژ ہونے دیں گے چمن چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کو ہمارا ہر ممکنہ تعاون حاصل ہوگا ہم مسلسل ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور حکومت وقت پر بھی یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہماری تاجر برادری کا نقصان ہوا ہے ان کے نقصان اور ٹرالر ڈرائیور کے نقصان کا جتنی جلدی ممکن ہوسکے ازالہ کیا جائے اور آیندہ ایسے ناروا عمل کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائے۔


