بجلی کے بلوں اور اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجگور میں تاجروں کا احتجاج

پنجگور (آن لائن) پاکستان بھر کی طرح پنجگور میں بھی انجمن تاجران کی جانب سے بجلی کے اضافی ٹیکسوں چینی چاول آٹا کی قمیتوں میں دن بدن اضافے اور افغانستان میں اسملنگ کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور بجلی کے بلوں کو جلا کر بل نہ بھرو کی تحریک کا اعلان کردیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران کے صدر فرید احمد نواز کی ہے احتجاجی مظاہریں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے احتجاجی شرکا سے انجمن کے صدر فرید احمد نواز لال دوست شعیب حاجی عطا محمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوں میں ٹیکسوں کے اضافے سے سب سے زیادہ بوجھ چھوٹے دوکانداروں و شہریوں پر پڑے گا جس سے صارفین کا کاروباری و گھریلو معمولاتِ زندگی متاثر ہوگی بلکہ ہر ماہ وہ واپڈا کے مقروض ہونگے بعد میں بلوں کی مقروض سے وہ ادائیگی نہیں کرسکیں جو بڑا مسلہ بن جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دن بدن آٹا چینی چاول گھی پٹرول مہنگے سے مہنگا تر ہوتے جارہے ہیں اوسطا امدادنی کے مزدور زندگی کے ضروریات سے محروم ہوئے ہیں پنجگور میں سرکار و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ناک کے نیچے چینی چاول آٹا پنجگور کے راستے سے پلنتاک واشک اسمگلنگ ہوکر افغانستان جارہی ہے ادارے گاڑی والوں کو روکنے کے بجائے انہیں ریلیف دے رہے ہیں انہوں نے اگر کہا ہے اگر ان کا نوٹس نہیں لیا تو آل پاکستان انجمن تاجران کے ساتھ مل کر غیر معینہ مدت تک شٹر ڈان ہڑتال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں