محکموں میں میرٹ کی پامالی کیخلاف قلات میں بے روزگار نوجوانوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ

قلات (یو این اے) قلات میں بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں نے تمام محکمہ جات میں میرٹ کی پامالی کیخلاف ڈپٹی کمشنر قلات کے دفتر کے مرکزی گیٹ کیساتھ بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دی تفصیلات کے مطابق ضلع قلات کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں نے میرٹ کی پامالی و نوکریوں کی مبینہ خرید و فروخت کیخلاف باقاعدہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا احتجاج کرنے والے نوجوان میر منیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ ضلع قلات کے محکمہ صحت تعلیم آبپاشی زراعت جنگلات پی ایچ ای اور دیگر سرکاری محکموں میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے اور سابقہ وزرا و محکموں کے آفیسران اپنوں کو نواز رہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدالت حالیہ بلوچستان و دیگر ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسکا نوٹس لیکر شفاف تحقیقات کا آغاز کریں اور کرپشن میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لے کر کارروائی کرے تاکہ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے احساسات کو ٹھیس نہ پہنچ سکے اور انہیں باعزت روزگار فراہم ہوسکے اسکے علاوہ انہوں نے ضلع قلات کے غیور قابل بے روزگار نوجوانوں سے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اپنے حق کے لئے بھر پور طریقے سے شرکت کرنے کی اپیل بھی کی دریں اثنا ضلع قلات کے نوجوان و سرگرم سیاسی کارکن میر صدام حسین لہڑی اظہار یکجہتی کے لئے بھوک ہڑتالی کیمپ گئے اور بے روزگار نوجوانوں کا ہر قانونی محاذ پر ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں