اپوزیشن احتجاج کے ذریعے پوائنٹ سکورنگ کرکے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی کوشش کررہی ہے، ضیاء لانگو

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ وپرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ اس عزم کااظہار کیاہے کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کے حلقے کے لوگ نامید نہ ہو،حکومت بلوچستان اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہر حلقے میں ترقیاتی کام کرائیگی،اپوزیشن جماعتیں احتجاج کرکے صرف پوائنٹ اسکورنگ اور اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی کوشش کررہے ہیں ہم ایک ترقی پسند بلوچستان کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ارکان کی حلقہ سے تعلق رکھنے والی عوام کو ناامید نہیں ہونا چاہیے اگر ان کے منتخب ممبران ان کی خدمت میں ناکام رہے ہیں تو حکومت انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی،یہ حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہے اور وہ یہ ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہر حلقے کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہماری صوبائی حکومت بغیر کسی سیاسی امتیاز کے ہر شہری کو بہترین خدمات کی فراہمی کیلئے سرشار ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج صرف پوائنٹ اسکورنگ ہے بلکہ اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم ایک ترقی پسند بلوچستان کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں