سریاب میں بجلی کی بندش سے شہری بلبلااُٹھے

کوئٹہ:شاہنواز فیڈرکی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا تفصیلات کے مطابق سریاب کے علاقے کلی کمالو،رئیسانی گلی،کلی شاہنوازسمیت16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے علاقے مکینوں نے انتخاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مسلط کیا گیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزگار اور کاروبار کے مارے عوام اب پانی اور دیگر گھریلو پریشانیوں کا سامنا کرنے پر مجبور کردئیے گئے ہیں شاہنواز فیڈر کے صارفین واجبات ادا کررہے ہیں مگر اسکے باوجود ان علاقوں میں کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کے اوقات میں اضافہ کرکے عوام کو باقاعدگی کے ساتھ واجبات ادا کرنے کی سزا دی جارہی ہے بیان میں کہا گیا کہ کیسکو حکام اس بات کی تحقیق کریں کہ انکے بعض اعلی آفیسران اپنے گھروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرنے کیلئے دیگر علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ کرلیتے ہیں جسکی وجہ سے مجبور اور لاچار عوام کو بجلی کی اضافی بندش کے ساتھ پانی اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے بجلی دستیاب ہونے کے باوجود کوئٹہ میں چھ گھنٹے، ضلعی ہیڈکواٹرز میں 12 گھنٹے اور زرعی فیڈرز پر 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ اور اندرون صوبے مرمتی کاموں کے نام پر کئی کئی اضافی لوڈشیڈنگ بھی عوام کو برداشت کرنا پڑ رہی ہے بیان میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں