اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پرنسیم شاہ کی تصویر شیئر کردی
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت کامیچ جاری ہے۔ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے میچ سے قبل اپنے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی تصویر شئیر کردی۔اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک اسکرین کی تصویر شیئر کی جس میں پاکستانی بولر نسیم شاہ کو ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اروشی روٹیلا کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔گزشتہ برس اروشی روٹیلا نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی تھی جس کے بعد اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔
Load/Hide Comments