ژوب میں ہولناک ٹریفک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 20 افراد زخمی

ژوب(صباح نیوز)ژوب میں ہولناک ٹریفک حادثہ،خواتین وبچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ژوب میں ڈی آئ خان قومی شاہراہ درازندہ کے علاقے سرہ خاورہ کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث پیاز سے لوڈ ٹرک کے پیچھے جا لگی ،حادثے کے نتیجے میں 8 بچوں، 4 خواتین سمیت کل 20 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق 07 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں