حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کیساتھ ظلم و ناانصافی کے تسلسل کو ختم کرنا ہوگا، سینیٹر طاہر بزنجو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر طاہر بزنجو نے بارڈر ٹریڈ پر پابندی کو بلوچستان کے عوام کی معاشی قتل عام قرار دیتے ہوئے اس کو مکمل مسترد کیا۔ روزی روٹی کو چھینا اور غریب طبقہ کے بچوں کو بھوک سے مارنا کسی طور پر قبول نہیں۔ بلوچستان کے عوام کا روزگار زراعت اور سرحدی تجارت سے منسلک ہے۔زراعت کا شعبہ بارش کی کمی و زیر زمین پانی کی سطح کا تیزی کے ساتھ گرنے اور بجلی کے بحران کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے اور زراعت سے وابستہ خاندان شدید معاشی مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں۔اب بارڈر ٹریڈ کی بندش سے مجموعی بلوچستان کے عوام بھوک افلاس سے زندگیوں سے محروم ہونگے جس سے شدید انسانی المیہ جنم لے گا۔دوسری طرف بھوک مٹانے کےلیے کرائم کا سہارا لے گی جس کا متحمل نہ سماج نہ بلوچستان اور نہ پاکستان ہوسکتا ہے۔سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچستان جو سرزمین ہے قیمتی ساحل و سائل اور جغرافیائی اہمیت کا لیکن اسی کے باشندوں کی زندگی خط غربت سے انتہائی نیچے پر مشتمل ہیں۔اس لیے حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی کی تسلسل کو ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بارڈر ٹریڈ پر پابندی کو فوری ختم کریں اور عوام کو روزی روٹی کمانے کا ذریعہ بنے۔نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے برخلاف کسی بھی فیصلے کو قبول نہیں کریگی۔


