ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا کا اسرائیلی جرائم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہارورڈ یونیورسٹی کے درجنوں طلبا نے اسرائیلی قابض ریاست کے جرائم کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ہے ۔یہ مظاہرہ اس سالانہ استقبالیہ کے دوران ہوا جو یونیورسٹی اپنے نئے طلبا کے لئے منعقد کرتی ہے۔ اس کا اہتمام میساچوسٹس کی یونیورسٹی میں فلسطینی یکجہتی کمیٹی نے کیا تھا۔مظاہرے کے دوران شرکا ء نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور یونیورسٹی سے صیہونی قابض ریاست سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں سے اپنی سرمایہ کاری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔شرکا نے اسرائیل کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے تعلیمی بائیکاٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نسل پرستی کے نظام کی حمایت نہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس سے قبل ہارورڈ یونیورسٹی میں فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والے طلبا کے ایک گروپ نے صیہونی قابض ریاست جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مظاہرے کا اہتمام کیا۔احتجاجی طلبہ گروپ نے جس کا نام ”ہارورڈ فلسطین پر قابض ریاست کے جرائم میں اس کے ساتھ نہیں ”میں یونیورسٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کسی بھی ایسی کمپنی کا بائیکاٹ کرے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کو جاری رکھنے میں تعاون کرتی ہے یا اس میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں