سرکاری نوکریوں پر سفارشی بھرتیوں کیخلاف قلات سے شروع لانگ مارچ کوئٹہ پہنچ گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات سے پیدل لانگ مارچ کرنے والا وفد کوئٹہ پہنچ گیا۔ صوبائی صدر ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان حیربیار قلندرانی نے ان کا استقبال کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔ پیدل لانگ مارچ کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ نوکریوں کی خرید و فروخت بند ہونا چاہیے، متعدد اداروں کی پوسٹوں کے آرڈر سفارشی لوگوں میں تقسیم ہوئے، سفارشی بھرتیوں پر پابندی عائد کی جائے۔ ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان حکومت بلوچستان اور عدلیہ سے یہ اپیل کرتی ہے کہ ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور جلد از جلد کارروائی کی جائے۔
Load/Hide Comments


