کورونا کے مشتبہ مریضوں کے نمونے لینے والی سروس معطل
کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی جانب سے کورونا کے مریضوں کے نمونے لینے کیلئے 1122کاایمرجنسی سروس معطل،لوگوں کو شدیدپریشانی کاسامنا کرناپڑرہاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کورونا کے مشتبہ مریضوں کے نمونے حاصل کرنے کیلئے تشکیل کردہ ایمرجنسی سروس 1122معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامناکرناپڑرہاہے،شہریوں کی جانب سے نمونوں کے حصول کیلئے رابطہ کرنے پر 1122 کی جانب سے مزید انتظار کرنے کا کہا جارہاہے۔ جس کی وجہ گھروں میں قرنطینہ ہونے والے مریضوں کیلئے پریشانی بڑھ گئی ہے جو مقرر وقت کے بعد بھی دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے منتظر ہیں دوسری طرف کورونا کے رزلٹ کیلئے الرٹ سروس بھی غیر فعال ہوگئی ہے اور شہریوں کو اپنے نتائج کے حصول میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں کے مطابق نتائج کے حوالے سے میسج الرٹ موصول نہیں ہورہے


