سانحہ دازن کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے آج شام 4بجے احتجاج کیا جائے گا۔ برمش یکجہتی کمیٹی شال

آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سانحہ دازن کے خلاف شام 4بجے مظاہرہ کیا جائے گا۔ سانحہ تمپ دازن جہاں جرائم پیشہ افراد نے چوری کے غرض سے کیچ کے علاقے تمپ دازن میں بی بی کلثوم کے گھر پر حملہ کیا، بی بی کلثوم نے ان افراد کو دیکھ کر چیخ و پکار شروع کی جس پر خوف میں مبتلا ہوکر چوروں نے ان کے بچوں کے سامنے چھری سے بی بی کلثوم کا گلا کاٹ دیا، اور گھر کا سارا سامان لوٹ لیا۔ اس واقعے کے خلاف تربت مند سمیت مختلف علاقوں میں عوام نے احتجاج کیا ہے۔ برمش یکجہتی کمیٹی شال کی جانب سے بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کا کال دیا گیا ہے جو آج شام 4بجے کیا جائے گا۔ برمش یکجہتی کمیٹی شال کے ممبران نے کوئٹہ میں موجود تمام افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ اس احتجاج کا حصہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں