چین کی جانب سے گوادر میں یتیم بچوں کے لئے اسٹیشنری اور گرانٹس کا عطیہ

گوادر (آئی این پی ) چین کی جانب سے گوادر میں یتیم بچوں کے لئے اسٹیشنری اور گرانٹس کا عطیہ،عطیات کی مہم کے لئے 360,000 آر ایم بی مختص کیے گئے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چینی قونصلیٹ کراچی نے گوادر بزنس سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں تعلیمی سامان کے عطیات کے پہلے پیکج کے ساتھ ساتھ ضلع گوادر کے 1202 یتیم طلبا کے لئے خصوصی گرانٹ کا آغاز کیا ہے۔ قونصلیٹ نے عطیات کی مہم کے لئے 360,000 آر ایم بی مختص کیے۔ ابتدائی پیکج 150 طلبا میں تقسیم کیا گیا تھا جبکہ بقیہ ان کے متعلقہ اسکولوں میں طلبا میں تقسیم کیا جائے گا۔گوادر پرو کے مطابق کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے چائنیز اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی، سی سی پاکستان انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، جی پی اے اور جی ڈی اے اور مقامی انتظامیہ کے تعاون سے گوادر کے مستحق طلبا میں اسٹیشنری اور گرانٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں