کشن گنگا ڈیم کیس کو بھارت نے نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کر دیا
اسلام آباد (این این آئی)بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کر دیا ،اٹارنی جنرل نیوٹرل ایکسپرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ،کشن گنگا ڈیم کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا تھا ،بھارت نے عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ نیوٹرل ایکسپرٹ میں چیلنج کیا ہے ،نیوٹرل ایکسپرٹ دو ملکوں کے درمیان معاہدے کے ڈیزائن کو دیکھنے کا فورم ہے ،بھارت کا موقف ہے کہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر صرف ڈیزائن کی خلاف ورزی ہے انڈس واٹر ٹریٹی کی نہیں،نیوٹرل ایکسپرٹ میں کشن گنگا ڈیم کیس کی سماعت 20 اور 21 ستمبر کو ہو گی۔ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت نے دریائے جہلم پر کشن گنگا ڈیم تعمیر کر کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کی ہے۔
Load/Hide Comments


