بی ڈی اے ملازمین کوئٹہ کی مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتال 15ویں روز بھی جاری

کوئٹہ (این این آئی) بی ڈی اے کے نئے ریگولر ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پیر کو 15ویں روز بھی بی ڈی اے ہیڈ آفس میں جاری رہا ۔بی ڈی اے ایکشن کمیٹی کے رہنماوں انجینئر انیس الرحمن ، جلال الدین ، شہزاد حاصل اوردیگر نے کہا کہ بی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے خلاف مختلف حربے استعمال کر رہی ہے جس سے ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے بی ڈی اے ملازمین اپنے جائز مطالبات کیلئے حل کیلئے علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیںسابق صوبائی حکومت نے بی ڈی اے کے 617ملازمین کی مستقلی کی منظوری دی حکومت کی جانب سے احکامات کے باوجود بی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کی مستقلی انفرادی آرڈر میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے بی ڈی اے انتظامیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے بی ڈی اے انتظامیہ کی غلط پالیسیوں نے غریب ملازمین کے بچوں کو تعلیم خوراک،صحت جیسی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے لہذا ہم حکام بالا اورچیف سیکرٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ بی ڈی اے کے نیولی ریگولر 617ملازمین کے انفرادی مستقلی آرڈر اور بند تنخواہیں فوری طور پر ادا کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اگر ہمارے مطالبات پر فوری عملدرآمد نہیں ہواتو ملازمین دفتر کی تالہ بندی سمیت تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری بی ڈی اے انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں