بلوچستان عوامی پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کیا جارہا، پارٹی متحد اور عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے، ضیاءلانگو

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی متحد اور یکجہتی کا مظہر ہے،بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان میرضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی یہ خبریں کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کیا جا رہا ہے، سراسر بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ہماری جماعت، صدر میرخالد مگسی اور صادق سنجرانی کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے،ترجمان میرضیاءاللہ لانگو نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ہمیشہ کی طرح صوبے کے عوام کی خدمت جاری رکھے گی، یہ جماعت بلوچستان کی حقیقی نمائندہ ہے اور صوبے کی ترقی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں