شیخ رشید پر کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے، بھتیجے کا مطالبہ
راولپنڈی(این این آئی)سابق رکن قومی اسمبلی اور شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہاہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کئے ہوئے 24گھنٹے گزر گئے،انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔اپنے بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہاکہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں درخواست دی ہے۔راشد شفیق نے کہاکہ شیخ رشید احمد قانون کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں،ان پر کوئی مقدمہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔
Load/Hide Comments


