کوئٹہ میں مضر صحت، زہر آلود تیل اور گھی کی فیکٹریوں کا انکشاف، عوامی حلقوں کی تشویش

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ممتاز قبائلی شخصیت” سید صادق آغا ” نے انکشاف کیا ہے۔ کہ سستے آئل اور خوردنی گھی کے نام پر عوام کو زہر کھلایا جا رہا ہے۔ کوئٹہ اور صوبے بھر میں بڑھتی ہوئی جان لیوا اور مہلک بیماریاں اسی زہر کا نتیجہ ہیں۔ اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں اشیا خوردونوش میں زہریلے کیمیکلز اور دیگر مضر صحت اشیا کی ملاوٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سید صادق آغا نے کہا۔ کہ مرغیوں کی دکانوں سے خرید کر اور شہر کے کچرہ دانوں اور کھلے میدانوں میں پھینکے گئے مرغیوں کی الائشوں کو جمع کر کے ان سے تیل اور گھی وغیرہ تیار کیا جاتا ہے۔ جس کی باقاعدہ فیکٹریاں مشرقی بائی پاس اور دیگر علاقوں میں قائم ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں۔ کہ ان زہریلے اور غیر معیاری آئل اور گھی کی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر فروخت کی جاتی ہے۔ جو عوام کو تھوڑا سا سستا داموں فروخ فراہم کی جا رہی ہیں۔ سید صادق آغا نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا۔ کہ حکومتی اختیار داروں کو اس صورتحال کا علم ہے لیکن وہ اس انسانیت دشمن غلیظ کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہیں۔ تب ہمارے پاس صرف معزز عدالت عالیہ بلوچستان کا سہارا رہ جاتا ہے۔ انہوں نے عدالت عالیہ بلوچستان سے اپیل کی ہے۔ کہ انسانیت دشمنی پر مبنی اس مکروہ کاروبار اور فیکٹریوں کا سوموٹو نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں