بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کا داخلہ مہم کے سلسلے میں آگاہی واک اور تقریب کا انعقاد

خاران (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کیجانب سے ڈاریکٹر اقیل بلوچ کی سربراہی میں سالانہ داخلہ مہم کے حوالے سے یونیورسٹی تا چیف چوک اگاہی واک کا اہتمام کیاگیا واک میں طلباء و طالبات بچوں اور خاران کے سیاسی پارٹیوں سمیت سول سوسائٹی کے رہنماوں نے شرکت اگاہی واک سے ڈاریکٹر سب کیمپس یونیورسٹی اقیل بلوچ/ ٹیچر ایسوسی ایشن کے احمد مہر بلوچ/ نیشنل پارٹی کے کے ڈی خالق داد/سوشل ایکٹیوسٹ سفرخان راسکوئی/مراد جان بلوچ/ اور صادیہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم یا معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ تعلیم ہی وہ زیور ہے جو انسان کو ایک بہترین کامیاب مقام تک پہنچا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران میں سالانہ داخلہ مہم کا سلسلہ جاری ہے ایف اے ایف ایس سی کے طلباء و طالبات بڑھ چڑھ کر داخلہ مہم میں حصہ لیں اور گھر کے دلیز پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرےاور یونیورسٹی میں تین نئی مضامین پر کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے خاران کے طلباء و طالبات اس طرح کے مواقع سے استعفاہ حاصل کرے اس موقع پر شاکر بلوچ مقبول بلوچ ریاض نوتانی محبوب محمدحسنی قاری شکر اللہ و دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں