”ہیپی برتھ ڈے بینظیر“ سنتھیا رچی کا ٹوئٹ

لاہور:امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے بینظیر بھٹو کی آ ج 67 ویں سالگرہ پر نہایت حیران کن پیغام جاری کر کے سب کو دنگ کر دیاہے سنتھیا ڈی رچی نے بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم جو کہ بہت سے لوگوں کی یادوں میں زندہ ہیں، بینظیر بھٹو کو سالگر مبارک۔“یاد رہے کہ معروف امریکی بلاگر نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت پر نہایت سنگین ترین الزامات عائد کیے جس کے بعد اب اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز ہو چکاہے تاہم سنتھیا نے پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کے خلاف مقدمہ کیلئے ہونے والے اخراجات کیلئے اپنے چاہنے والوں سے چندہ بھی مانگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں