بختیار آباد کے مکینوں کا پانی کی شدید قلت کیخلاف احتجاجی ریلی اور دھرنا

بختیار آباد (آن لان) کچھی واٹر سپلای اسکیم ناکام، بختیارآباد کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گے شہریوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے پچھلے دوماہ سے بختیارآباد شہر کو پانی کی عدم فراہمی پر اہلیان بختیارآباد کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گی۔ ریلی کی قیادت احسان علی سولنگی اور میر اختیارعلی ڈومکی کر رہے تھے ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوی پریس کلب پہنچی جہاں پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کےلئے کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے کچھی واٹر سپلای اسکیم شروع کیا گیا جس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکی محکمہ پی ایچ ای نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے آئے روز مین پاپ لان کی خرابی کا بہانہ کرکے لاکھوں روپے قومی خزانے سے ماہانہ لاکھوں روپے بٹورے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ماہ سے بختیارآباد شہر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران اپنی موج مستیوں میں گم ہیں عوام کا کوی پرسان حال نہیں احتجاجی دھرنے کے شرکا نے نگران وزیراعلیٰ وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی ‘سیکرٹری پی ایچ ای‘کمشنر سبی ڈویژنڈپٹی کمشنر سبی سے نوٹس لے کر بختیارآباد شہر کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں