بلوچستان میں پھر سے حالات کو خراب کیا جارہا ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی 27 جون کو کوئٹہ میں بلوچستان بالخصوص مکران میں ڈیتھ اسکواڈ کی طرف سے دہشت گردی۔بلوچ سیاسی کارکنوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کے خلاف احتجاج کرے گابیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں پھر سے حالات کو خراب کیا جارہا ہے اسلحہ برادر فورس کو بلوچ قوم کی قتل وغارت کی مکمل چھوٹ دی گئی کیچ تربت میں گزشتہ دو واقعات میں خواتین کا اندوہناک قتل بھی بلوچ علاقوں میں خوف کی فضا کو پروان چڑھانا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے بلوچستان میں ظلم و ستم کے نئے دور کا آغاز کردیا۔گذشتہ دو سال میں سینکڑوں سیاسی کارکنوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔جو ماورائے قانون اقدام ہے۔جو قابل مذمت ہے۔نیشنل پارٹی اصولی موقف پر قائم ہے۔کہ قانون سب پر مقدم ہے۔اور ماورائے قانون اقدام کوئی بھی کریں وہ قابل قبول نہیں۔جو شخص اگر کسی بھی جرم میں ملوث ہے انکو عدالت کے زریعے قرار واقعی سزا دی جائے بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت بلوچستان کے حالات کو پھر سے مخدوش کرنے کے خلاف احتجاج کرے گااور بلوچستان کے امن سے کسی کو کھلنے نہیں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں