دبئی میں آئی فون 15 کی لانچنگ، سیکڑوں صارفین ایک دن قبل ہی مال پہنچ گئے

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں نئے اسمارٹ فون آئی فون 15 کے لانچ ہونے سے ایک دن پہلے ہی سیکڑوں صارفین مال پہنچ گئے۔ ان صارفین نے دبئی مال کے ایپل اسٹور کے باہر قطار لگالی تاکہ آئی فون 15 لانچ ہوتے کے ساتھ ہی سب سے پہلے خرید لیا جائے۔ یو اے ای میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دوپہر سے ہی صارفین دبئی مال میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے، جنہیں کنٹرول کرنے کیلئے مال کے سیکورٹی اسٹاف کو بیریئر لگانا پڑے۔ سیکورٹی گارڈز نے لا?ڈ اسپیکرز کے ذریعے شہریوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی اور انہیں مال کے مختلف حصوں میں بھیجا تاکہ ایک جگہ رش نہ ہو۔ کچھ صارفین نے تو رات ہی وہاں گزاری جبکہ کچھ نے کہا کہ ہمیں نیا فون تو نہیں مل پائے گا لیکن ہم آج ہی اپنا فون آرڈر کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں