کوئٹہ، سول لائن تھانے میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی

کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ کے سول لائن تھانے میں قبائلی رہنما حاجی محمد ابراہیم عرف حاجی سرکئی پر سابق کوارڈینیٹر عادل بازئی کی فائرنگ، واقعے میں قبائلی رہنما ساتھی سمیت شدید زخمی ہو گئے ۔سول لائن پولیس اسٹیشن کے اندر قبائلی رہنما حاجی محمد ابراہیم عرف حاجی سرکئی کو انکے ایک ساتھی باز محمد سمیت سابق کوارڈینیٹر عادل بازئی اور انکے مسلح ساتھیوں نے حملہ کرکے زخمی کردیا ۔زخمیوں کو ٹرامہ سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک زخمی شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے آ رہی ہیں ۔ خبر سے متعلق تفصیلات آنا باقی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں