بی این پی کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے،30ستمبر کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرہ،7 اکتوبر پہیہ جام ہو گا، جھالاوان عوامی پینل

کوئٹہ(یو این اے )جھالاوان عوامی پینل کے رہنما میر محمد ندیم محمد شہی نے کہا ہے کہ جھالاوان عوامی پینل کے زیر اہتمام 30ستمبر کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ 7اکتوبرکو صوبے بھر میں پہیہ جام ہو گا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی طرف سے کئے گئے پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہے بی این پی کے سربراہ عوام کو غلط پروپیگنڈے کے ذریعے گمراہ کررہے ہیں وڈھ میں پر امن حالات کو خراب کرنے کی تمام تر ذمہ داری سردار اختر مینگل اور اس کی پارٹی پر عائد ہوتی ہے نگران حکومت وڈھ میں بے گنا ہ افراد کے قتل عام کا نوٹس لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر محمد ندیم محمد شہی نے مزید کہا کہ بی این پی کے رہنما عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں وڈھ میں فائرنگ کا آغاز بی این پی کے لوگوں نے کیا انہوں نے بی این پی کے گزشتہ روز ہونے والے پریس کانفرنس میں لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ مجبورا ہم صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہیں جس کے تحت صوبے بھر میں 30ستمبر کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے اور 7اکتوبر کو پہیہ جام ہڑتال ہوگی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ انتخابات میں جنرل فیض حمید کے حمایت یافتہ سردار اختر مینگل اور اس کی پارٹی جیت گئی اس دفعہ بلدیاتی انتخابات میں جھالاوان عوامی پینل کو کامیابی حاصل ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو تمام حقائق کو سامنے رکھ کر دونوں فریقین کو سن لے اور اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے

اپنا تبصرہ بھیجیں