کیسکو سفید ہاتھی بن گیا، نہتے شہریوں کی تذلیل اور ناجائز بل بھیجنے کا سلسلہ بند کیا جائے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر واپڈا، کیسکو اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے نہتے شہریوں کی تزلیل اور ناجائز بلوں میں اضافہ کے خلاف نیشنل پارٹی کوئٹہ و بی ایس او پجار کے زیراہتمام بلوچستان یونیورسٹی چوک پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا حکمرانوں کی ماضی میں کی جانے والے غریب مزدور دشمن عالمی معاہدوں کی وجہ سے زیلی ادارے این ٹی ڈی سی اور تمام ڈسکوز اس ملک کی معیشت پر ایک سفید ہاتھی کا کردار ادا کررہے ہے اس ملک کے ایک فیصد ایلیٹ طبقے کی شاہ خرچیوں کو پورا کرنے کے لیئے اضافی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ مینٹیننس شٹ ڈاون کے نام پر بلوچستان بھر میں بجلی کی ترسیل اوسطا صرف 6 گھنٹے ہی رہی ہے۔ مخصوص طبقے کی شاہ خرچی کو پورا کرنے کے لیئے گزشتہ سال 499 ارب روپے غریب عوام کے جیب سے زبردستی کاٹا گیا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ اس غریب صوبے میں جہاں غربت 70 فیصد سے زیادہ ہے جس کا بڑا حصہ نیشنل گرڈ سے بھی منسلک نہیں کوئی خاطر خواہ انڈسٹری موجود نہیں ٹرانسمیشن لائنز گزشتہ کئی دہائیوں سے بوسیدہ ہوچکے ہیں اس کے باوجود کیسکو پاکستان کا دوسرا سب سے مہنگا ڈسکو کمپنی ہے جو بلوچستان کے عوام کو بجلی 31 روپے سے زیادہ فروخت کررہی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں یہ نام و نہاد کریک ڈاو¿ن عوام کی تزلیل کے سوا کچھ بھی نہیں بجائے اداروں کی ضروری سٹریکچر ریفارمز اور ٹرانسمیشن کی ترسیل کو بہتر کرنے کے لیئے ملک کے بڑے بڑے انڈسٹریز اور ایلیٹ طبقے سے ٹیکس وصولی کی نظام کو موثر کرنے کی عام غریب اور مزدور کار اکثریتی طبقے پر بجلی کے اضافی بل کا بم گرانے اور کریک ڈاو¿ن کے نام پر شہریوں کی بنیادی آئینی حقوق کی سنگین پامالی کی جارہی ہے اسی کے تسلسل میں حالیہ دنوں واپڈا کیسکو اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں نہتے شہریوں کو زدوکوب کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ ان عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں سراپا احتجاج ہے مورخہ 3 تاریخ کو بھی کوئٹہ سمنگلی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی و ضلع صدر کوئٹہ حاجی عطاءمحمد بنگلزئی، مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل، چئیرمین بی ایس او پجار بوہیر صالح بلوچ، رکن مرکزی کمیٹی حاجی نیاز بلوچ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالصمد بلوچ، صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار، انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ولی آفغان، پارٹی کے رکن صوبائی ورکنگ کمیٹی محمود رند، ضلعی فنانس سیکریٹری سعید سمالانی، تحصیل جنرل سیکرٹری عارف کرد، ملک منظور شاہوانی، ڈاکٹر رمضان ہزارہ، میر نصیب اللہ بنگلزئی نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں بی ایس او پجار کے مرکزی سینئیر نائب صدر بابل ملک بلوچ، پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری اور نیشنل پارٹی ، بی ایس او پجار کے مرکزی، صوبائی، ضلعی و تحصیل قیادت سمیت تاجر برادی سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔


