وڈھ کی کشیدہ صورتحال، سردار اختر مینگل نے حاجی لشکری کو ثالث نامزد کردیا

خضدار (انتخاب نیوز) وڈھ کی موجودہ صورتحال ، سردار اختر جان مینگل کی جانب سے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ثالث ہونگے۔ کمیٹی میں اختر حسین لانگو ، حاجی نذیر مینگل ، میر جہانزیب مینگل شامل ہونگے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی جانب سے وڈھ کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مسائل کے حل سے متعلق نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ثالث ہونگے جبکہ پارٹی کی جانب سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میںاختر حسین لانگو ، حاجی نذیر مینگل ، میر جہانزیب مینگل شامل ہونگے جو دوسرے فریق کے ساتھ حالیہ بحران اور مسائل کے حل کیلئے بات چیت کریں گے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان میں جمہوری اور پرامن سیاسی جدوجہد کی پرچار کی ہے آج بھی پارٹی قائد کی جانب سے نام حکومت کو بھجوا دیئے ہیں اب حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر کمیٹی کی تشکیل کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں