بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال، جے یو آئی پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام پاکستان کے زیر اہتمام مولانا محمد خان شیرانی کے زیر صدارت انکے رہائش گاہ پر بلوچستان میں بگڑتی ہوئی امن وامان کی موضوع پر آل پارٹی کانفرنس منعقد ہوا جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قوم وطن دوست سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی بی این پی کی جانب سے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے شرکت اور نمائندگی کی انہوں نے ال پارٹیز کانفرنس سے بلوچستان کے مخدوش امن وامان کی صورتحال اور خاص کر وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر سیاسی رہنماوں اور ال پارٹیز کانفرنس کے شرکا کو حالات اور واقعات سے آگاہ کیا کہ وڈھ کا مسلہ قبائلی نہیں سیاسی مسلہ ہے وہاں پر متوقع فوجی آپریشن کی صورت میں پر پورا بلوچستان متاثر ہوا لہذا سیاسی پارٹیاں اس مسلے پر فوری طور مداخلت کرکے سیاسی اسٹینڈ اور موقف واضح کریں ورنا وڈھ کی صورتحال پورے بلوچستان کو شدید بحرانی حالات سے دوچار کریگا

اپنا تبصرہ بھیجیں