پنجگور، مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور تین مختلف واقعات میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق خاتون سمیت 4 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تارآفس اے ایریا میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے لطیف ولد دوست محمد کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر مسماة زر بنت زمان زخمی زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق مقتول لطیف اور مسماة زر کو گھر سے نکلتے ہی فائرنگ کرکے نشانہ بنایا گیا جبکہ اے ایریا وشبود میں مسلح افراد نے چیگنچی رکشہ کو روک اس میں سوار دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا بی ایریا میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ملک محمد نامی شخص زخمی ہوگیا جہنیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں