کیسکو کوئٹہ میں بجلی فراہمی میں ناکام ہوگیا، متعدد علاقوں میں طویل ترین بندش، شہری پریشان

جیل روڈ ہدہ میں گزشتہ کئی روز سے رات ایک بجے بجلی منقطع کردی جاتی ہے جو دوسرے دن دوپہر تین بجے آتی ہے وہ بھی صرف ایک گھنٹے کیلئے اس کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے
کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری عوام کو اذیت کا سامنا ،شہر کے اکثر علاقوں میں ہفتے کی رات سے بجلی غائب، کیسکو دفاتر کو تالے لگے ہیں، جبکہ شکایات سیل کے تمام نمبرز مصروف کئے ہوئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری عوام کو اذیت کا سامنا ہے ،شہر کے اکثر علاقوں میں گذشتہ رات سے لیکر آج اتوار کی دوپہر تک بجلی غائب ہے کیسکو دفاتر کو تالے لگے ہیں جبکہ شکایات سیل کے تمام نمبرز مصروف کئے ہوئے ،کوئٹہ شہر مین بازار جناح روڈ شارع اقبال مسجد روڈ فاطمہ جناح روڈ سمنگلی روڈ جناح ٹا?ن ارباب ٹا?ن ماڈل ٹا?ن سمیت آدھے سے زیادہ شہر میں بجلی بند ہے ،کیسکو ترجمان کی جانب سے بھی مکمل خاموشی ہے ، موبائیل بند ہونے کیوجہ سے تاحال کیسکو کا موقف سامنے نہیں آسکابجلی بلوں کیلئے عوام کو پریشان کرنیوالی کیسکو بد مست ہاتھی کی طرح عوام کو عذاب میں مبتلا کئے ہوئے ہیں کیسکو حکام کمیشن اور کرپشن کیلئے گریڈز میں ٹرانسفامر جلا دیتے ہیں جبکہ کئی بار پورے گریڈ کو آگ لگادی جاتی ہے پاکستان میں اصلاح کرنے کیلئے کیسکو کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لینا چاہیے اور یہاں سے انکوائری اور سزا?ں کا سلسلہ شروع کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب سے جیل روڈ ہدہ میں گزشتہ کئی روز سے رات ایک بجے بجلی منقطع کردی جاتی ہے جو دوسرے دن دوپہر تین بجے آتی ہے وہ بھی صرف ایک گھنٹے کیلئے اس کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے، طویل لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ مکین مشکلات سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں